مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے تقریباً 200 طلباء اور عملے کے ارکان نے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والی طوفان الاقصی آپریشن کی مناسبت سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرین نے یونیورسٹی کے اسرائیلی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ تعلقات اور غزہ میں ہونے والی کارروائیوں میں مبینہ شراکت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین برس سے یونیورسٹی سے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ان کے بار بار مطالبات پر عمل نہ ہونے کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
یہ احتجاج یونیورسٹی کی سرمایہ کاری اور تعاون سے متعلق پالیسیوں کے خلاف پہلے سے جاری اقدامات کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل بھی مظاہرین نے یونیورسٹی کی عمارتوں پر نعرے اور مطالبات تحریر کیے اور ایسی درخواستوں پر دستخط جمع کیے جن میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنی سرمایہ کاری واپس لے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تمام معاہدے ختم کرے۔
آپ کا تبصرہ